جمشید دستی سے ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج

June 19, 2018

مظفرگڑھ کے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں میں تحریک انصاف کی جمشیددستی کی ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی اطلاعات پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے تحصیل کوٹ ادو میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مشتعل کارکن نے اپنی موٹر سائیکل کو آگ لگادی۔

این اے 183 پر ممکنہ طور پر جمشید دستی کوسپورٹ کرنے کی اطلاع پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے سنانواں میں محمودکوٹ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور روڈ کو بلاک کردیا، مشتعل کارکن نے اپنی ہی موٹرسائیکل کو آگ لگادی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پارٹی کی جانب سے جمشیددستی کی سپورٹ کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں کیاجائے گا۔کارکن جمشیددستی کو ووٹ نہیں دیں گے۔

گزشتہ روز این اے 182 سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھی جمشیددستی کیخلاف جھنگ موڑ پر احتجاج کیاتھا۔