فٹبال ورلڈ کپ :روس نے مصر کو 1-3 سے ہرا دیا

June 20, 2018

فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کے سلسلے میںکھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں روس نے مصر کو 1-3 سے ہرادیا۔

سینٹ پیٹرزبرگ میں کھیلے گئے میچ میں اسٹار فٹ بالر مصر کے محمد صلاح میدان میں اُترے لیکن پہلے ہاف میں کوئی تاثر نہیں چھوڑ سکے، روس اور مصر کے درمیان پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

دوسرے ہاف میں روس کی ٹیم نے مصر پر دباؤ بڑھایا جس کے نتیجے میں پے درپے 3گول اسکور کرڈالے۔

مصر کے کھلاڑی احمد فاتح نے 47 ویںمنٹ میں اون گول کرکے مخالف ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی۔ جبکہ روس کے ڈینس چیری شیو نے 59 اور پھر ارٹم زیوبا نے 62 ویںمنٹ میں برتری کو مستحکم کردیا۔

مصر کی جانب سے ٹیم کا واحد گول محمد صلاح نے پنالٹی کک پر اسکور کیا۔

واضح رہے کہ 1966ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ورلڈ کپ میںروس کی ٹیم نے اپنے دو ابتدائی میچ جیتے ہیں۔