سافٹ بال فیڈریشن سے تعاون کرینگے،عارف حسن

June 20, 2018

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل (ر) سید عارف حسن نے کہاہے کہ کراچی میں قائم ہونے والی پا کستان کی پہلی سافٹ بال اکیڈمی میں غیرملکی کوالیفائڈ کوچز کی تقرری ایک اہم اقدام ہے جس کیلئے پی او اے سافٹ بال فیڈریشن کو اپنا بھرپور تعاون اور مکمل معاونت فراہم کرے گا ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سافٹ بال فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم سے بات چیت میں کیا۔