مقبو ضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی، اقوام متحدہ کا تحقیقات کا مطالبہ

June 20, 2018

اقوام متحدہ نے مقبو ضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے ممتاز صحافی شجاعت بخاری کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر انسانی حقوق زید الراعد کہتے ہیں کہ ہمیں تحقیقات کے لیے مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر انسانی حقوق نے کہا کہ ہم نے اپنے طور پر تحقیقات کے بعد پہلی رپورٹ پیش کی ہے۔

انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تحقیقات کرائی جائے، جس کے لیے ایک پینل تشکیل دیا جائے۔