سانحہ 12 مئی کی ازسرنو تحقیقات 2 رکنی بنچ نے سماعت کی

June 21, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے سپریم کورٹ کے حکم پر سانحہ 12 مئی کی از سر نو تحقیقات کے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے پولیس کی پیش کردہ رپورٹ مسترد کرتے ہوئے 22 جون کو ایڈیشنل آئی جی اور اے آئی جی لیگل سے تفصیلات طلب کر لیں ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ ٹرائل کورٹس میں مقدمات کی کیا پوزیشن ہے؟فاضل عدالت نے حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر ایف آئی آرز، چالان، گواہوں کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں۔ بدھ کو جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں جسٹس محمد کریم خان آغا پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سانحہ بارہ مئی کی از سر نو تحقیقات سے متعلق دائر درخوست کی سماعت کی۔ دوران سماعت پولیس کی جانب سے کیس کی تفضیلات پیش کر دی گئی۔