’جراسک ورلڈ؛فالن کنگڈم‘ کا فائنل ٹریلر جاری

June 21, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

خوف اوردہشت کی علامت تصور کیے جانے والے دیوہیکل ڈائنوسارز کے گِرد گھومتی ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم جراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلم ’جراسک ورلڈ‘ کے سیکوئل’جراسک ورلڈ؛فالن کنگڈم‘ کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔

اس سنسنی خیز فلم کو جے اے بیونانے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں ایک بار پھر کرِس پریٹ، برائس ڈلاس ہاورڈاورجیف گولڈ بلم اپنے سابقہ کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں بی ڈی وونگ، ٹوبی جونز، ریف اسپال، جسٹس اسمتھ، ڈینیئالا پلیڈا، ٹیڈ ولین،گیریلڈین چیلپن اور جیمز کرومویل سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

فرینک مارشل اورپیٹرک کرولی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح اس بار بھی شہر سے دور جزیرے پر قائم کردہ ایک ایسے جراسک تھیم پارک کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی تباہی کو22 سال سے زیادہ عرصہ بیت چکا ہوتا ہے تاہم حفاظتی اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے اسے ایک بار پھر سے تعمیر کیا جاتا ہے۔

دیوہیکل ڈائنو سارزسے بھرے اس جراسک تھیم پارک پر کی گئی معمولی سی غلطی اور قواعد کی پابندی نہ کرنا انتہائی سنگین نتائج کا سبب بن جاتی ہے جو اس خطرناک جان لیوا مخلوق کو آپے سے باہر کر دیتی ہے۔

لیجنڈنری پکچرز کی تیار کردہ یہ سائنس فکشن ایڈونچر فلم یونیورسل پکچرز کے تحت کل 22جون کو سنیماگھروں میں عام نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔