لاپرواہی کا انجام بھی برا

June 21, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اکثر خطرناک حادثات کا سبب بن جاتی ہے جس میں کئی قیمتی جانیں بھی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔

یورپی ملک ناروے کے شہر Sarpsborg میں ٹریفک قوانین کی ایسی ہی خلاف ورزی اُس وقت دیکھی گئی جب ایک کار ڈرائیور تیز رفتار ی سے ڈرائیو کر رہا تھاکہ اسی دوران اُس نے گاڑی ڈرفت کی اور دوسری لین میں لے آیا جس کے نتیجے میں گاڑی کا مخالف سمت سے آتے دیوہیکل ٹرک سے زوردار تصادم ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ کار ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب پیش آیا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اُسکی گاڑی کا کباڑہ نکل گیا۔