حصص بازار میں 100 انڈیکس 644پوائنٹس گرگیا

June 21, 2018

موڈیز رپورٹ نے پاکستانی حصصبازار کا موڈ خراب کردیا، 100 انڈیکس 644 پوائنٹس گر گیا جبکہ کاروباری حجم 30 اپریل کی بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستانی معیشت کے مستقبل کی صورتحال منفی کئے جانے پر حصصبازار میںکھلبلی مچ گئی ،کاروبار کے دوران بازار میںحصص فروخت کرنے کا رجحان رہا۔

حصص بازار میںآج کاروبار کے دوران 24کروڑحصص کے سودے ہوئے جن کی مالیت 9 ارب33کروڑ روپے سے زائد رہی جبکہ بازار میںکیپٹلائزیشن ایک سو 45ارب روپے کم ہوکر 8ہزار 692ارب روپے ہوگئی۔