کراچی ، پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار نہیں

June 21, 2018

شہر کراچی کے 70 فیصد سے زائد پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار شامل نہیں ، واٹر بورڈ حکام ہنگامی بنیادوں پر پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار کو پوری کریں۔

کراچی میں انسداد نگلیریا کمیٹی کی جانب سے شہر میں پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار جانچنے کے لئے مختلف علاقوں سے پا نی کے نمونے حاصل کئے جارہے ہیں۔

کمیٹی حکام کے مطابق شہر کے 70 فیصد علاقوں میں جہاں واٹر بورڈ پانی مہیا کرتا ہے وہاں پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار موجود ہی نہیں ہے جس کے باعث شہر میں نگلیریا کے جرثومہ کے افزائش کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

شہر میں رواں سال اب تک3 افراد نگلیریا کے باعث موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

حکام کے مطابق جون سے ستمبر کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ نگلیر یا کی افزائش میں مدد کا باعث بنتا ہےاور اس کےلئے واٹر بورڈ حکام ہنگامی طور پر پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار کو پورا کریں۔