سعودی عسکری اتحاد کیخلاف مزاحمت جاری رہے گی، حوثی ملیشیا

June 22, 2018

کراچی(نیوز ڈیسک)یمن کی حوثی ملیشیا نےکہاہےکہ الحدیدہ ایئرپورٹ پر سعودی عسکری اتحاد کے قبضے کے خلاف عسکری مزاحمت جاری رہے گی۔غیرملکی میڈیا کےمطابق ملیشیا کے کمانڈر عبدالمالک الحوثی نے اتحادی فوج کے خلاف اضافی ملیشیا جمع کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، حوثی ملیشیا کے ٹیلی وژن المصیرہ پر عبدالمالک نے یہ بھی کہا کہ ان کے حوصلے بلند ہیں اور ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ جاری رکھا جائے گا۔ سعودی عسکری اتحاد نے الحدیدہ ایئرپورٹ پر قبضے کی جنگ ایک ہفتہ قبل شروع کی تھی۔