برطانیہ کی سب سے مہنگی طلاق

June 22, 2018

برطانیہ میں سب سے مہنگی طلاق کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ڈاٹ کام ٹائیکون کی سابق اہلیہ کو سابق شوہر کے بزنس سے ایک چوتھائی حصہ دیا جائے گا جس کی مالیت تقریبا 18 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔

انٹرپرینیر شوہر کی مطلقہ نے شوہر سے جائیداد کا آدھا حصہ دینے کا مطالبہ کیا تھا، یہ 30کروڑ پاؤنڈ یعنی 36ارب روپے سے زائد رقم بنتی ہے ۔

اس موقف پر جج نے فیصلہ دیا کہ خاتون کو صرف 25 فیصد حصہ دیا جائے گا ، جس کے بعد انہیں 11کروڑ پاونڈ یعنی،18 ارب روپے سے زائد کے اثاثے دیے جائیں گے، تاہم وہ اس فیصلے کوچیلنج کرنے کا اختیار رکھتی ہیں۔