عالمی کپ فٹبال : برازیل نے کوسٹاریکا کو شکست دیدی

June 22, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


فیفا کے عالمی کپ فٹبال 2018 میں آج گروپ ای کے اہم میچ میں برازیل نے کوسٹا ریکا کو صفر کے مقابلے میں2گول سے ہرا دیا ہے۔

روس میں عالمی کپ کا میلہ اپنی پوری آب و تاب پر پہنچ گیا ہے جہاںآج برازیل نے کوسٹاریکا کو 0-2سے مات دے دی ،میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے مابین مقابلہ دلچسپ رہا اور کھلاڑیوںنے ایک دوسرے کے گول پر زبردست حملے کیے لیکن برازیل اور کوسٹاریکا کے کھلاڑی ایک بھی گول کرنے میںناکام رہے اور بلاآخر میچ کا وقت ختم ہوا اور اسکور صفر ،صفر رہا۔

اسکور صفر، صفر کو دیکھتے ہوئے میچ میں90منٹ کے بعد 6منٹ کا اضافی وقت دیا گیا جس کے بعد ایسا لگا کہ برازیلین ٹیم میں بجلی سماء گئی ہو اور اگلے 5منٹ میں برازیل نے کوسٹاریکا کو 2 گول داغے۔

پہلا گول 91 ویں منٹمیں برازیل کے فلیپی کوٹنہو نے کیا اور ٹیم کو 0-1کی برتری دلائی۔

میچ اپنے اختتام کی جانب تھا کہ 97ویں منٹمیںبرازیلین اسٹار نیمار نے حریف ٹیم کے خلاف دوسرا گول کرکے ٹیم کو 0-2کی برتری دلادی۔

کوسٹاریکا کی ٹیم منہ دیکھتی رہ گئی اوربرازیل نے اضافی وقت میں میچ کا رخ اپنی طرف موڑتے ہوئے فتح اپنے نام کرلی۔

میچ میں کھلاڑیوں کو ریفری کی جانب سے 3 پیلے کارڈ دکھا کر وارننگ دی گئی جس میں پہلا اور دوسرا پیلا کارڈ 81ویں منٹ میں اسٹار فٹبالر نیمار کو اورفلیپی کوٹنہو دیا گیا اور پھر 84ویں منٹ میں کوسٹاریکا کے جونی اکوسٹا کو پیلا کارڈ دکھایا گیا تھا۔

برازیل کی فٹ بال ورلڈ کپ 2018 میں یہ پہلی کامیابی ہے جبکہ سوئٹزرلینڈ کے خلاف ان کا میچ ایک، ایک سے برابر رہا تھا تاہم دوسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے انہیں سربیا کے خلاف اپنا اگلا میچ لازمی جیتنا ہوگا۔

واضح رہے کہ برازیل اور کوسٹاریکا کے ٹیموں کا اب تک 11 بار آمنا سامنا ہوا جس میں برازیل نے 10 اور کوسٹاریکا نے ایک دوستانہ میچ میں فتح حاصل کی تھی۔