پاکستان کا امیر ترین سیاسی جوڑا

June 22, 2018

پیپلز پارٹی کے ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر امیرترین سیاسی جوڑے میں شامل ہیں۔

کاغذات نامزدگی کے ساتھ الیکشن کمیشن میںجمع کرائے گئے دستاویزات کے مطابق ارباب اور عاصمہ کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 7ارب روپے سے زائد ہے ۔

دستاویزکے مطابق ارباب عالمگیر 3 ارب 1 کروڑ50لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں جن میں 1 ارب33 کروڑ روپے کی اراضی ، 84 کروڑ اور 60 کروڑ روپے کے 2 پلازے اور 3 گاڑیاں شامل ہیں ۔

دستاویزکے مطابق عاصمہ عالمگیر اپنے شوہر سے زیادہ امیر ہیں، ان کے اثاثوں کی مالیت4 ارب 3 کروڑ روپے سے زائد ہے ۔

عاصمہ عالم گیر کے پاس اسلام آباد میں10 کروڑ روپے کے2 بنگلے اور 3 سو تولے سونا بھی ہے ۔