فیس بک پر آپ کتنا وقت گزارتے ہیں؟

June 23, 2018

اب فیس بک پر آپ کے گزارے ہوئے وقت پر نظر رکھی جائے گی، فیس بک کی جانب سے آپ کے وقت گزاری کے اوقات کی مانیٹرنگ کے لئے فیچر متعارف ہونے والا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین کی آن لائن ہسٹری سے متعلق اعدادوشمار موصول ہوں گے، یعنی صارف نے کتنی دیر تک فیس بک کی ایپ استعمال کی ہے۔


فیچر میں شامل مینیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گزشتہ ہفتے صارف نے کتنی دفعہ اور کتنی دیر تک فیس بک ایپ استعمال کی ہے۔

فیس بک نے دعوی کیا کہ یہ فیچر ابھیبننے کےمرحلے میں ہے لہذا ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ کب لانچ کیا جائے گا اور آیا یہ تمام صارفین استعمال کر سکیں گے یا نہیں۔