ریاست مہاراشٹر میں شدید بارشیں

June 25, 2018

ممبئی سمیت بھارتی ریاست مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہےجس کے باعث ممبئی میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ممبئی میں شدید بارشوں کے باعث کئی علاقے زیر آب آگئے، سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی، فلائٹ آپریشنز اور شہر میں چلنے والی ٹرین سروس میں بھی تاخیر کا سامنا ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق ممبئی میں آج بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ ممبئی سمیت مختلف شہروں میں جمعرات تک بارشیں جاری رہنے کی توقع ہے۔