واٹس ایپ میں گروپ ویڈیو اور آڈیو کالز کے فیچر متعارف

June 26, 2018

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے دو اہم فیچرز متعارف کروائے ہیں ۔جن کے ذریعے دوسے زائد افرادویڈیواور آڈیو گروپ کال کرسکیں گے ۔بی ٹاٹیسٹ کے لیے ایک نیاواٹس ایپ ورژن 2.18.189 پیش کیا گیا ہے،جب کہ وائس کال کا نیا 2.18.192vہے ۔ماہرین کے مطابق اس کا اصل ورژن بعد میں متعارف کرایا جائے گا ۔فی الحال ٹیسٹ کے لیے بی ٹاورژن گوگل پلے اسٹون پر ریلیز کیا گیا ہے ۔جب کہ ونڈوزفون کے لیے چند دنوں میں نیا ورژن پیش کیا جائے گا ۔ابھی بی ٹاورژن سےا یک وقت میں چار صارفین گروپ ویڈیو اور آڈیو کال کرسکتے ہیں اور کال کرنے والا شخص مزید تین دوستوں کو شامل کرسکتا ہے ۔ اس فیچر کو آزمانے سے پہلے اس کا ورژن اب ڈیٹ کرنالازمی ہے ۔بعدازاں کال ملائیے اور اوپر کی جانب سیدھے ہاتھ پر add participant آئکن پر کلک کریں اورایک دوست کو کال ملائیے،پھر تیسرے اور چوتھےدوست کوبھی اسی طرح ایڈ کریں ۔اب نہ صرف آپ تمام دوستوں کے اکائونٹ کی تصاویر دیکھ سکیں گے بلکہ ان سے بات بھی کرسکتے ہیں ۔بہت جلد اس فیچر کے لیے ایک اسٹیکر بھی پیش کیا جائے گا ۔