’’فوج سے پوچھاجائے عزیر بلوچ کوجیل کب بھیجے گی‘‘

June 28, 2018

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے مقدمات کی سماعت مسلسل التواء کا شکار، عدالت نے رجسٹرار کو حکم دیا کہ فوج سے پوچھاجائے کہ عزیربلوچ کو جیل میں کب بھیجا جائے گا۔

لیاری گینگ وار کےسرغنہ عزیر بلو چ کیخلاف مقدمات کی سماعت انسداددہشت گردی کی عدالت میں ہوئی جس میںعدالت نے جیل سپریٹنڈنٹ کو عزیر بلوچ سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نےر جسٹرار اے ٹی سی کو بھی ایک بار پھر نوٹس جاری کرتے ہوئےعزیر بلوچ کی جیل کسٹڈی کےحوالے معلومات طلب کرلی۔ عدالت کا کہنا تھاکہ 11اپریل 2017کو عزیر بلوچ کو فوج کےحوالے کیا گیا، رجسٹرار فوج سے پوچھے عزیر بلوچ کی کسٹڈی جیل کب بھیجی جائے گی۔

عدالت نےکہا کہ 2012 کا مقدمہ عزیر بلوچ کی عدم پیشی کےباعث التواء کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرار فوج سے پوچھ کےبتائیں کہ کیا کسی ایک تاریخ پر عزیر بلوچ کو پیش کیاجائےگا؟