محمد صلاح کا لیورپول سے 5سال کا معاہدہ

July 02, 2018

برطانیہ کی کلب فٹ بال ٹیم لیورپول نے مصری کھلاڑی محمد صلاح سے آئندہ 5سال کا معاہدہ کرلیا ہے۔

لیورپول نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر یہ خوش خبری سناتے ہوئے کہا کہ اس نے مصر کے 26 سالہ کھلاڑی محمد صلاح کے ساتھ 2023 تک کھیلنے کا نیا معاہدہ50ملین پائونڈز میںکرلیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لیورپول محمد صلاح کو ہفتہ وار 2 لاکھ پاؤنڈز دینے پر آمادہ ہوگیا جس کے نتیجے میں وہ ٹیم کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

محمد صلاح نے اپنے پہلے سیزن میں لیورپول کی جانب سے سے کھیلتے ہوئے پریمئر لیگ کے 38 میچوں میں32گول مارے تھےاور مشترکہ طور پر کلب اور ملک کے لیے 50 گول کیے تھے۔

کلب لیورپول کے باس جورگن کلوپ کا کہنا ہے کہ انہیں 3 میں سےایک بہترین گول کرنے والے ٹیلنٹ کو یورپ میں 2023 تک کھیلتے ہوئے دیکھنے میں بہت خوشی ہے۔