نوےہزار ڈومینوز سے بنا خوبصورت فن پارہ

July 03, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

یوں تو دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں لیکن کئی دنوں کی محنت سے تیار کئے گئے اپنے ہی فن پاروں کو منٹوں ڈھیر کرنے کا حوصلہ کسی کسی میں ہوتا ہے۔

جرمنی سے تعلق رکھنے والے ان آرٹسٹوں کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے تین گھنٹوں کی لگاتار محنت سے 90 ہزار رنگ برنگی پلاسٹک کے ڈومینوز سے اینی میٹڈ فلم دی لائن کنگ کے کرداروں پرمشتمل خوبصورت فن پارہ بنایا اور اُسے چند لمحوں میں اپنے ہی ہاتھوں سے ڈھیر کردیا۔

یہ فنکار رنگ برنگی ڈومینوز سے اب تک کئی فن پارے بنا چکے ہیں ور اُنہیں اپنے ہاتھوں سے گرانے کا حوصلہ بھی کمال رکھتے ہیں اور ماہر فنکار کی مہارت پر دیکھنے والے بھی تعریف کئے بنا رہ نہیں پاتے۔