پتھروں اور چٹانوں سے توازن کا شاندار مظاہرہ پیش کرتا ماہر فن کار

July 03, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


امریکاسے تعلق رکھنے والے ایک با صلا حیت فنکا رنے اپنے فن کی بدولت پتھروں اور چٹانوں سے شاندار توازن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھنے والوں کوحیران کردیا ہے۔

مائیکل گریب نامی اس ماہر آرٹسٹ نے بے ڈول چٹانوں اورپتھروں کو اس طرح ایک دوسرے پر ٹِکا کر رکھا کہ دیکھنے والے کو یہ نظارہ کسی جادو سے کم معلوم نہیں ہوتا۔

اس بے مثال اور حیرت انگیز توازن کا مظاہرہ دیکھ کر یقیناًآپ بھی حیرت سے انگلیاں منہ میں دبا لیں گے۔