سونالی بیندرے کو کینسر ہو گیا

July 04, 2018

بھارت کی معروف اداکارہ سونالی بیندرے کو کینسر کا مرض لاحق ہو گیا ہے اور وہ امریکامیں زیر علاج ہیں ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

بالی ووڈ میں کئی تاریخی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سونالی بیندر ے نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ ’جب آپ زندگی سے کچھ زیادہ کی توقع نہیں رکھتے تو وہ آپ کو کسی گیند کی طرح پھینک دیتی ہے، حال ہی میں مجھ میں ’’ہائی گریڈکینسر ‘ کی تشخیص ہو ئی ہے جو کہ جسم کے دیگر حصوں میں پھیل چکا ہے ،یہ ہمیں نظرنہیں آتا ، معمولی درد کے باعث کچھ ٹیسٹ کروائے لیکن اس میں یہ انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آیا۔


انہوں نے مزید کہا کہ میرے دوست اور خاندان والے میرے پاس پہنچ گئے ہیں اور مجھے بہترین سپورٹ فراہم کر رہے ہیں ، میں بہت خوش نصیب ہوں اور ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں ۔

سونالی بیندرے کا کہناتھا کہ اس سے نمٹنے کیلئے سب سے بہترین راستہ فوری علاج ہے ، اسی حوالے سے میں نیویارک میں زیر علاج ہوں ، میں پر امید ہوں اور اس کے خلاف بھر پورجنگ کروں گی ۔

سونالی بیندرے کی معروف فلموں میں ’سر فروش‘، ’ڈپلیکیٹ‘، ’ دل جلے‘،’ ہم ساتھ ساتھ ہیں ‘ ، ’ کل ہو نہ ہو ‘ شامل ہیں ۔