سہ فریقی ٹی ٹونٹی، پاکستان آج آسٹریلیا سے ٹکرائے گا

July 05, 2018

سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز کے آج ہونے والے پانچویں میچ میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔

ہرارے اسپورٹس کلب میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے مدمقابل ہوں گی، واضح رہے کہ قومی ٹیم پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور آسٹریلیا کے خلاف سخت مقابلہ کریں گے۔