سلمان اور شاہ رخ ایک بار پھر ساتھ نظر آئیں گے

July 05, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے نئے شو ’دس کا دم‘ کے تیسرے سیزن کے فائنل میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بھی نظر آئیں گے۔

سلمان خان کے ستارے ان دنوں گردش میں ہیں جس کی بنیادی وجہ فلم ’ریس‘ اور مشہور گیم شو ’دس کا دم‘ ہیں جو مداحوں کی توقعات کے برعکس رہے جبکہ گیم شو ’دس کا دم‘ کی بگڑتی صورتحال کو سنبھالنے کے لیے سلمان خان نے مشہور کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ کے کردار ڈاکٹر گلاٹی کو بھی مدعو کیا تھا ۔

اس پروگرام کو مداحوں نے بے حد سراہا یہی وجہ ہے کہ اب شوانتظامیہ نے کنگ خان کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو فائل میں سلو میاں کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

سلمان خان کے مشہور گیم شو ’دس کا دم ‘ کے تیسرے سیزن کے فائنل میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سلو میاں کے ہمراہ چار چاند لگائیں گے۔

واضح رہے کہ سلمان خان شاہ رخ خان کی نئی فلم ’زیرو‘ میں بھی دکھائی دیں گے جس کا ٹیزر کچھ دن قبل جاری کیا گیا تھا۔