نواب شاہ: مسافر کوچ، وین اور کار میں تصادم، 11 جاں بحق

July 06, 2018

نواب شاہ میں افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

حادثہ نواب شاہ کے علاقے دوڑ روڈ پر پیش آیا جہاں مسافر کوچ، وین اورکار میں تصادم ہوا ہے،حادثے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔