رنویر سنگھ نے زندگی کی 33بہاریں دیکھ لیں

July 06, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

بالی ووڈ کے اسٹار رنویر سنگھ نے زندگی کی33بہاریں دیکھ لیں ۔رنویر سنگھ کا شمار بھارت کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے اور اداکار انڈسٹری میں اپنے چٹکلوں اور مزاحیہ حرکتوں سے جانے جاتے ہیں۔

بھارتی فلم نگری کے اسٹار رنویر سنگھ کی پیدائش 6 جولائی 1985 کو فلم سٹی ممبئی میں ہوئی۔

انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2010 میں فلم ’بینڈ باجا بارات‘ سے کیا اور پہلی ہی فلم سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے ۔۔اور اب ان کے فلمی کیریئر میں کئی سپر ہٹ فلمیں شامل ہیں۔

’رام لیلا‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘ جیسی سپر ہٹ فلمیں دینے والے رنویر نے فلم ’پدماوت‘ میں اپنی جاندار اداکاری سے دیکھنے والوں کو کافی متاثر کیا۔

رنویر سنگھ نے فلم ’پدماوت‘ میں علاؤ الدین خلجی کے کردار کے لیے اپنے وزن میں اضافہ کیا تھا اور اس کردار میں ڈھلنے کے لیے خود کو کئی روز تک اکیلے کمرے میں بند بھی رکھا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

فلم میں ان کے کردار کو مداحوں سمیت بڑے بڑے فلمی ناموں نے بھی سراہا اور اب کئی بڑے بڑے فلمساز رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

رنویر سنگھ نے صرف اپنی اداکاری سے ہی نہیں بلکہ اپنے مزاحیہ انداز اور دلچسپ ڈریسنگ کے باعث بھی خبروں میں رہتے ہیں۔

اس وقت وہ 2 فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ’گلی بوائے‘ اور ’83‘ شامل ہے۔