عالمی کپ: فرانس سیمی فائنل میں، یوروگوئے گھر روانہ

July 06, 2018

فیفا عالمی کپ فٹ بال 2018 میں آج پہلے کواٹر فائنل میں کانٹے کا مقابلہ فرانس اور یوروگوئے کے مابین کھیلا گیا جہاں مضبوط فرانسیسی ٹیم نے یوروگوئے کو صفر کے مقابلے میں2 گول سے مات دے دی اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

روس میںجاری ورلڈ کپ فٹ بال میںآج پہلے کواٹرفائنل کا فیصلہ ہوگیا جہاںفرانس نے یوروگوئے کو آئوٹ کلاس کرتے ہوئے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی تاہم یوروگوئے کا ایونٹ میں سفر اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔

میچ کے پہلے ہاف میں دونوںٹیموںکے مابین جارحانہ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا اور کھلاڑیوںکی جانب سے حریف گولز پر زبردست حملے دیکھے گئے لیکن ٹورنامنٹ میں اب تک مضبوط ٹیم رہنے والی فرانسیسی ٹیم بلاآخر حریف یوروگوئےکو گول مارنے میںکامیاب ہوگئی جو رافائیل ورانے نے40ویں منٹ میںکیا اور ٹیم 0-1 کی برتری دلائی۔

میچ میں ریفری نے 33ویںمنٹ میںلوکس ہرنینڈز کو خراب کھیل کھیلنے پر پیلا کارڈ دیا گیا جبکہ یوروگوئے کے روڈریگو بین ٹینکر کو 38ویںمنٹ میںفرانسیسی ٹولیسو کر سلائڈ کرنے گرانے پر پیلا کارڈ دکھایا گیا اور سزا کے طور پر اگلے میچ میں معطل کردیا۔

یوروگوئے ابھی میچ برابر کرنے میں لگے ہوئے تھے کہ فرانس کے اینٹوئن گرزمین نے دوسرے ہاف کے 61ویںمنٹ میںدوسرا گول اسکور کرکے ٹیم کو 0-2 کی برتری دلادی اور یوروگوئے کے میچ میں واپسی کے چانسز کو تقریباًختم کردیاجس کے بعد کوئی گول نہ ہوسکا اور میچ فرانس کے نام رہا۔

واضح رہے کہ ایونٹ کا دوسرا کواٹر فائنل برازیل اور بیلجیئم کے درمیان اب سے کچھ دیر بعد کھیلا جائے گا اور میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم سیمی فائنل میں فرانس سے ٹکرائے گی۔