چین: طالب علم پر تھپڑوں کی بارش، استاد نوکری سے فارغ

July 07, 2018

چین میں استاد کو طالب علم کے منہ پر تھپڑوں کی بارش مہنگی پڑگئی، نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

مشرقی چین میں سویو ہائی اسکول کے استاد نے سینئر ہائی اسٹوڈنٹ کو سیلف اسٹڈی سیشن کے دوران اپنے ہم جماعت سے گفتگو کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے منہ پر لگاتار 12 تھپڑ رسید کردیئے۔

ژیاؤچن نامی طالب کے چہرے ، دماغ اور آنکھ کے قریب خون کی رگ پھٹنے جیسے زخم آئے جس پر اسے اسپتال داخل کرادیا گیا ۔

ژیاؤچن کے ہم جماعت ایک طالب علم کا کہنا ہے کہ استاد غصے سے پاگل ہوگئے تھے، پہلے انہوں نے ایک لڑکی کو تھپڑ مارا اور بعد میں ژیاؤچن کو بے تحاشا مارنے لگے۔

ژیاؤچن کے گھر والوں نے پولیس میں رپورٹ درج کرادی ہے۔

متاثرہ طالب علم کے اسپتال کا پورا خرچہ اسکول اٹھائے گا جبکہ اسکول انتظامیہ نے استاد کو نوکری سے فارغ کرتے ہوئے اس کے پچھلے تعلیمی سال کا بونس بھی روک لیاہے۔