فلپائن :ساحل پر خطرناک پانی کے بگولے کی ویڈیو آن لائن مقبول

July 07, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

طوفانی بگولے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلاتے ہوئے اپنے راستے میں آنیوالی ہر شے کو نیست و نابود کر دیتے ہیں جن کا نام سن کر ہی اوسان خطا ہو جاتے ہیں۔

فلپائن کے جزیرے پر ساحل پر بھی ایک ایسے ہی خطرناک طوفانی بگولے نے ایسی تباہی برپا کی کہ زمین سے آسمان تک پانی اور ہوادائرے میں گھومتا دکھائی دیا۔

پانی میں گرد و غبار کے اس طوفان کوساحل کنارے سے دیکھنے والے افراد کے تو جیسے ہوش ہی اُڑ گئے جبکہ موبائل کیم سے ریکارڈ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پانی کے بگولے کے ساتھ آسمان بھی مکمل تاریکی میں ڈوب گیا۔

سینکڑوں فٹ بلند طوفانی سمندری بگولے کی ویڈیو آن لائن بھی ہزاروں بار دیکھی جا چکی ہے ۔