ترکی ٹرین حادثہ میں 24 افراد ہلاک

July 09, 2018

ترکی کے شمال مغربی علاقے میں مسافر ٹرین کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ترک حکام کے مطابق مسافروں سے بھری ٹرین بارشوں کے بعد زمینی کٹاؤ کے باعث حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 360 مسافروں سے بھری ٹرین کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ترک میڈیا کے مطابق سرچ آپریشن کا کام مکمل ہوگیا ہے اور حادثے میں زخمی ہونے والے 300سے زائد افراد کو طبی امداد فراہم کردی گئی ہے۔