پاکستان میں پہلی مرتبہ مریض کو مصنوعی دل لگادیا گیا

July 09, 2018

پاکستان نے طب کے شعبے میں اہم سنگ میل عبور کرلیا ،آج پہلی مرتبہ مریض کو مصنوعی دل لگادیا گیا ۔

کراچی کے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں مصنوعی دل لگانے کا کامیاب تجربہ کیا ،62 سالہ مریضہ نفیسہ میمن کو مکینکل دل لگایا گیا ۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے ، انہیں ابھی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے ، آپریشن کرنے والی ٹیم میں پاکستانی اور امریکی ڈاکٹر شامل تھے ۔

ڈاکٹر کی ٹیم کی سربراہی معروف ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن ڈاکٹر پرویزچودھری کررہے تھے، 62سالہ مریضہ کا دل صرف 15فیصد کام کررہا تھا ، ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن آپریشن میں تقریباً5 گھنٹے درکار لگے۔

قومی ادارہ برائے امراض قلب کے سربراہ ڈاکٹر ندیم قمر نے کہا ہےکہ مصنوعی دل لگانے پر 1کروڑ 10 لاکھ روپے کے اخراجات آتے ہیں،آپریشن کامیاب ہوا ،مریضہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔