ضرورت ہے

February 23, 2016

ضرورت ہے ایک اچھے بیٹسمین کی
جسے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بیٹنگ کا تجربہ ہو
اننگز اوپن کرنی آتی ہو
مڈل آرڈر میں کھیل سکتا ہو
ٹیل اینڈرز کے ساتھ پارٹنرشپ کا شوقین ہو
وکٹ پر جمنے کی عادت ہو
بھاگ کے رنز بنا سکتا ہو
اسپنر کی گیندوں کو سمجھتا ہو
فاسٹ بولرز کے باؤنسرز پر نہ گھبراتا ہو
اننگز کے دوران کبھی کچھوا، کبھی خرگوش بن سکتا ہو
کرارے چوکے اور بلند چھکے لگا سکتا ہو
اور جب میچ سنسنی خیز مرحلے میں پہنچے
اور ٹیم مشکل میں پھنس جائے
تو دل پر جبر کرکے
اسے آؤٹ ہونا آتا ہو