تاج محل کی مسجد کے نمازیوں کیلئے شرط عائد

July 09, 2018

بھارتی انتظامیہ نے تاج محل کی مسجد میں نماز پڑھنے کے حوالے سے شرط لگادی اور کہا کہ وہاں صرف آگرہ کے شہری ہی نماز پڑھ سکیں گے ۔

مسجد انتظامیہ سیاحوں کو بھی نماز کی ادائیگی کےلئے اجازت دینے کا مطالبہ لے کر سپریم کورٹ پہنچ گئی۔

بھارتی سپریم کورٹ نے شہری حکومت کے خلاف دائر مسجد انتظامیہ کی درخواست کو رد کردیا ہے۔

شہری حکومت نے رواں سال کے شروع میں آگرہ سے باہر کے لوگوں پر تاج محل کی مسجد میں نماز اداکرنے پر پابندی لگا ئی تھی۔

مسجد انتظامیہ نے اسےشہری حکومت کے حکم کو غیر قانونی قرار دیا ہے جبکہ عدالت کا کہنا ہے کہ سیاح کسی اور مسجد میں نماز پڑھ سکتے ہیں ۔