ترکی میں صدارتی نظام نافذ، اپوزشین کی کڑی تنقید

July 10, 2018

ترک صدر طیب اردوان نے دوسری مدت صدارت کے لیئے نئے صدارتی نظام کے تحت عہدے کا حلف اٹھا لیا جسے اپوزشین کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

ترکی میں وزیر اعظم کا عہدہ ختم کر دیا گیا ہے، نئے نظام کے تحت ترک صدر نے اپنی پہلی کابینہ کا اعلان بھی کر دیا ۔

انہوںنے اپنے داماد بیرات البیراک کو وزیر خزانہ اور مالی امورنامزد کر دیا جبکہ مولود چاوش اوگلو بدستور وزیرخارجہ مقرر کئے گئے ہیں ۔

40 سالہ نئے وزیر خزانہ اردوان کی سب سے بڑی بیٹی کے شوہر ہیں جو پہلے وزیر توانائی بھی رہ چکے ہیں۔

اس خبر پر ترک کرنسی لیرا کی قدر میں2 اعشاریہ 4 فیصد کمی واقع ہوئی ۔

صدرطیب اردوان کے دست راست اور ایمر جنسی ایجنسیز کے سابق سر براہ فواد اوکتائےنائب صدرمقررجبکہ آرمی چیف جنرل حلوصی آقار وزیردفاع مقرر ہوئے ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ترک صدرطیب اردوان کو عہدہ سنبھالنےپر مبارکباد دی ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدراردوان نے حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیاتھا، لیکن وہ نہیں جا سکے۔ترکی اورپاکستان ہمیشہ ایک دوسرے کےساتھ کھڑےرہیں گے،دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے.