عالمی کپ: سیمی فائنل میں آج فرانس اور بیلجیئم مدمقابل

July 10, 2018

روس میںجاری فیفا ورلڈکپ 2018آج پہلا سیمی فائنل ٹکرائو ہوگا اور فائنل میںاینٹری کے لیے فرانس اور بیلجیئم کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

ایونٹ میںفرانس نے 3میں سے 2 گروپ میچز جیتےجبکہ ایک ڈرا کیا،ناک آؤٹ مرحلے میں لیونل میسی کی ارجنٹینا کو زیر کیاجبکہ کوارٹر فائنل میں یوراگوئے کو باہر کیاتاہم اسٹار کھلا ڑیوںسے سجی فرانسیسی ٹیم کا آج سامنا کرے گی۔ باصلاحیت بیلجیئم کا جنہوں نے تینوں گروپ میچز میں فتح سمیٹی،ناک آؤٹ مین جاپان کو ہرایااورکوارٹر فائنل میں برازیل کوبھی گھر بھیجاتھا۔

واضحرہے کہ دونوںٹیموںآج 74ویںبار آمنے سامنے ہوں گی جبکہ آخری بار یہ ٹیمیں 1986 کے عالمی کپ میںتیسرے پوزیشن کےلیے ٹکرائیں تھیںجہاںفرانس نے بیلجیئم کو 2-4 سے ہرا دیا تھا۔

پہلا سیمی فائنل مقابلہ پاکستانی وقت کےمطابق رات گیارہ بجےشروع ہوگا جس کےلئے سینٹ پیٹرزبرگ کا میدان ہائوس فل ہے۔