رجنی کانت اور اکشے کی فلم ’2.0‘ کی ریلیز کا حتمی اعلا ن

July 12, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

بالی وڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نئی آنے والی فلم ’’2.0‘‘ میں 12اور رجنی کانت 5 مختلف روپ میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائنس فکشن فلم’2.0‘کی ریلیز کا بلا آخر حتمی اعلان کردیا گیا ہے اور کئی بار مؤخر ہونے کے بعد فلم اب اس سال 29نومبر کو ریلیز ہوگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈری اداکار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم ’’2.0‘‘سب سے زیادہ بجٹ کے ساتھ بنائی جانے والی سائنس فکشن فلم ہے جب کہ فلم تکمیل کے مراحل میں ہے اور اس کے تشہیری پوسٹرز بھی منظر عام پر آچکے ہیں جس میں دونوں اداکاروں کے روپ کو بے حد پسند کیا گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’’2.0‘‘ میں اکشے کمارایک یا 2 نہیں بلکہ 12 مختلف اقسام کے روپ دھاریں گے جس میں خوفناک اور سائنس دان کا روپ بھی شامل ہے جب کہ فلم میں رجنی کانت بھی 5 الگ انداز میں نظر آئیں گے اور اس طرح یہ دونوں اداکاروں کی کئی روپ بدلنے والی یہ پہلی فلم ہے۔