نوازاورمریم کی عدالت میں پیشی ، وفاقی حکومت مدد کررہی ہے،علی ظفر

July 12, 2018

نگراں حکومت کے وفاقی وزیر قانون بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ نوازشریف اورمریم نوازکوقانون کے مطابق عدالت کے سامنے پیش ہونا ہےجبکہ وفاقی حکومت سیکورٹی سے متعلق پنجاب حکومت کی مدد کررہی ہے۔

یہ بات علی ظفر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی اور بتایا کہ نوازشریف اورمریم نوازکوعدالت کے سامنے پیش کرنا پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل میں حصہ لینے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن نہیں کیا جارہا، صرف امن امان کی صورتحال کو کو خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہورہی ہے۔