یوم شہداء پر مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال

July 13, 2018

کنٹرول لائن کے دونوں اطراف آج یوم شہدا ء منایا جا رہا ہے،1931ء کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے۔

حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے آج وادی میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے ،آج سری نگر تک احتجاجی مارچ بھی کیا جائے گا۔

13 جولائی 1931ء میں ڈوگرہ راج میں فوج نے سری نگر جیل کے باہر مظاہرہ کرنے والے کشمیریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس میں 23 افراد شہید متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

ادھر مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دلی سرکار نے 1987 ء کی طرح کشمیری عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا اور ان کی جماعت پی ڈی پی کو توڑنے کی کوشش کی تو اس کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے۔