نواز اور مریم کو عدالت میں پیش کرناسیکورٹی رسک تھا، پراسیکیوٹر

July 13, 2018

نیب پراسیکیوٹرسردارمظفرعباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو عدالت میں پیش کرناممکن نہ تھااور اس وقت سیکورٹی رسک بھی تھا۔

اسلام آباد احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردارمظفرعباسی کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو نیب یاپولیس کی تحویل میں زیادہ دیرتک نہیں رکھا جاسکتا تھا اس لیے عدالت میں جج نے جلد آڈر پاس کرکے انہیں جیل روانہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور مریم کو عدالت میںپیش کرنا ممکن نہ تھا ، اسی وجہ سے عدالت سے جیل بھیجنے کے احکامات جاری کرنے اور انہیں حاضری سے استثنیٰ دینے کی درخواست کی تھی۔