پاک بحریہ کاالجیریاکی بندرگاہ کا پہلا دورہ

July 14, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے الجیریا کی بندرگاہ الجائرز کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے کسی بھی جہاز کا الجیریاکی بندرگاہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔

الجائرزپہنچنے پر الجائرز نیول بیس کے کمانڈراور ایمبیسی آف پاکستان الجیریا کے سیکنڈ سیکرٹری نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔

مشن کمانڈر نے الجیرین نیوی کے کمانڈرسینٹرل میری ٹائم ریجن اور چیف آف آپریشنز سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی تعاون کے مختلف شعبہ جات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک بحریہ کے وفد نے الجیرین نیول اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں نیول اکیڈمی کے کمانڈنٹ نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق الجیریا کی سول و عسکری رہنماؤں، سفرائ، تاجر برادری اور مقامی آبادی نے پی این ایس اصلت کا دورہ کیا۔

دونو ں ممالک کے مابین آپریشنل تیاریوں کو بہتر بنانے اور باہمی تجربوں سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے مشترکہ بحری مشقوں کا انعقادبھی کیا گیا۔

یہ دورہ دونوں مما لک کی بحری افواج کے ما بین تعلقات اور دفاعی تعاون کو بڑھانے میں مددگارثابت ہو گا۔