ٹرمپ کے دورۂ برطانیہ پر احتجاج کا سلسلہ جاری

July 14, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکی صدر کے دورہ برطانیہ کے موقع پر ٹرمپ کے خلاف برطانوی شہری سراپائے احتجاج بنے ہوئے ہیں جہاں ایک طرف ٹرمپ سے مشابہہ بیلون فضا میں اُڑا کر احتجاج کیا جا رہا ہے تو کہیں ایک کاشتکارکھیتوں میں فصلیں تراش کر ٹرمپ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پیغام تحریر کیا ہے ۔

اس کسان نے کھیت میں ٹرمپ نام تراشا اور اس کے اوپر روسی زبان میں سلینگ ورڈ تحریر کیا۔واضح رہے کہ ٹرمپ کے دورۂ برطانیہ سے برطانوی شہری خوش دکھائی نہیں دے رہے اور ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف بطوراحتجاج طرح طرح کے حربے اپنا رہے ہیں۔