نفرت کی سیاست نے عوام کو محرومی کے سوا کچھ نہیں دیا،معراج الہدیٰ

July 15, 2018

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) امیرجماعت اسلامی سندھ و ایم ایم اے کے این اے 256 پرامیدوار ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ لسانی و نفرت کی سیاست نے شہر قائد کو معاشی، سیاسی اور تہذیبی طور پر کمزور اور عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا،ایم ایم اے اقتدار میں آکر عوام کے مسائل حل کراچی کے قومی کردار کو نمایاں اور روشنیاں بحال کرنے کا منشور لیکر میدان عمل میں ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بفرزون میں کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا،اس موقع پر پی ایس 130 سے امیدوار نسیم صدیقی نے کہا کہ مجلس عمل کا اتحاد عوام کی خدمت اور امت کو جوڑنے کےلئے قائم کیا گیا ہے،اسلئے عوام 25 جولائی کو نفرتوں کی سیاست کو دفن اور محبت و بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کےلئے دیانتدار اور عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار نمائندوں کو کامیاب کریں۔