ضلع مہمند میں 44 پولنگ ا سٹیشن حساس ترین قرار

July 15, 2018

غلنئی ( محب علی مہمند ) قبائلی ضلع مہمند( این اے 42) میں آزاد اُمیدواروں سمیت سیاسی پارٹیوں کے 18 اُمیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ضلع مہمند میں پولنگ سٹیشز کی تعداد 189 ہیں جن میں 44 حساس ترین جبکہ 70 حساس قرار دیئے جا چکے ہیں‘یہاں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 255522 ہے جن میں مرد ووٹرز 158843 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 96679 ہے‘ 2013 ء کے انتخابات میں قبائلی ضلع مہمند میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 179304 تھی جن میں 53083 ووٹ پول ہوئے تھے اور ٹرن آئوٹ 29.92 فیصد رہا تھا جبکہ 2018 ء میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 255522 ہے2013 ء کے الیکشن میں 41 اُمیدواروں نے حصہ لیا تھا جبکہ اس بار2018 ء کے الیکشن میں 18 اُمیدوار مد مقابل ہے۔ تاہم عوامی رائے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار ساجد خان مہمند اور آزاد اُمیدوار و سابق ایم این اے ملک بلال رحمٰن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔