فرانس کے قومی دن پربم دھماکوں کے شہدا کے لئے ایک منٹ کی خاموشی

July 15, 2018

اسلام آباد (صالح ظافر)پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک بریٹی نے خیبر پختون خواہ اور بلوچستان میں بم دھماکوں میں شہید ہونے افراد کے غم میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی، فرانس کے قومی دن کے موقع مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں ماحول خاصہ پر سوگ تھا، تقریب میں نگراں وفاقی وزرا سفارتکاروں کے علاوہ معزز شخصیات شریک تھیں تقریب میں زیاد ہ تر گفتگو میاں محمد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی ملک واپسی اور گرفتاری رہی اکثر معززین کا خیال تھا کہ میاں محمد نواز شریف کی ملک واپسی اور گرفتاری ان کی سیاسی جماعت اور ہونے والے الیکشن پر اچھا اثر پڑے گا۔