عراق حکومت مخالف مظاہرے ، مزید 2 افراد ہلاک ،سیکیورٹی ہائی الرٹ

July 15, 2018

بغداد ( نیوز ڈیسک ) عراق میں جاری حکومت مخالف مظاہرے شدد اختیار کر گئے ہیں ۔ بیروزگاری اور بدعنوانی کے خلاف جاری مظاہروں میں مزید 2 افراد مارے گئے ہیں ۔ حکومت نے ملک کے جنوبی صوبوں میں سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی ہے ۔ یہ مظاہرے بے روزگاری ، غربت، مہنگائی اور بدعنوانی کے خلاف کئے جا رہے ہیں ، جنہیں شروع ہوئے 6 روز سے زیادہ ہو گئے ہیں ۔ وزیراعظم حیدر العابدی نے ملک بھر میں ہائی الرٹ سیکیورٹی کے احکامات جاری کر دئے ہیں ۔ مظاہرے عراقی دارالحکومت اور بندرگناہی شہر بصرہ کے گردونواح تک پھیل چکے ہیں ۔ حکام کے مطابق دونوں ہلاکتیں ایران کے ساتھ جڑے سرحدی صوبے میسان میں ہوئی ہیں ، جہاں صوبائی دارالحکومت عمارا میں دونوں افراد نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بنے۔