مختلف واقعات میں 2افراد کی لاشیں برآمد، شناخت نہیں ہوسکی

July 15, 2018

لاہور (کرائم رپورٹر)مختلف واقعات میں 2افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں،لاری اڈہ کے علاقہ سے 35سالہ شخص کی لاش ملی، گریٹر اقبال پارک کے قریب پڑی ہوئی 35سالہ شخص کی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کردی جس پر انہوں نے پہنچ کرلاش اپنی تحویل میں شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی دوسرے واقعہ میں پرانی انارکلی کے علاقہ سے 40سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔ ناصر باغ کے قریب 40سا لہ شخص کی پڑی ہوئی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلا ع کردی جس پر انہوں نے پہنچ کرلاش اپنی تحویل میں لے کر شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا۔