جعلی پاس بک سکینڈل ‘ ملزم کو گرفتارکرکے عدالت پیش کرنے کا حکم

July 15, 2018

پشاور(نیوز رپورٹر) احتساب عدالت نے زرعی ترقیاتی بینک سرائے نورنگ لکی میں جعلی پاس بک سکینڈل میں ملوث ملزم فرید اللہ خان کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر گرفتار کرنے اور عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا گزشتہ روز جب فاضل جج اشتیاق خان نے زرعی ترقیاتی بینک میں جعلی پاس بک سکینڈل کی خوشدل خان وغیرہ کے ریفرنس کی سماعت شروع کی تو اس موقع پر ملزم فرید اللہ سکنہ بنو ں عدالت میں پیش نہ ہوئے جس کے بعد عدالت اُن کیخلاف قابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کردئیے اور متعلقہ پولیس کو ملزم کو گرفتار کرنے اور20اگست تک عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔