الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے ،ایس پی صدر

July 15, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ایس پی صدر ڈویژن علی رضا نے پولیس لائن میں مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ شرکاء میٹنگ میں راجہ محمد حمید ، راجہ انجم حفیظ ، چوہدری اللہ دتہ ، ملک محمد تاج اور صدر ڈویژن کے تمام انتخابی حلقوں کے سیاسی جماعتوں کے امیدوار اورنمائندے شامل تھے ۔ ایس پی صدر ڈویژن علی رضا نے شرکاء میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر تمام اطلاعات پولیس کو فراہم کریں تاکہ بروقت اور مناسب سیکورٹی فراہم کی جا سکے ۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں ۔ پولیس کا کام قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنانا ہے ۔ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کے مرتکب امیدوار کے خلاف بلا تفریق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔