کلبھوشن کیس:پاکستان 17جولائی جواب جمع کرائیگا

July 15, 2018

بھارتی دہشت گرد کلبھوشن جادھو کیس میں پاکستان عالمی عدالت میں 17جولائی کو جواب جمع کرائے گا ۔

دفتر خارجہ میں ڈائریکٹر انڈیا کے عہدے پر فائز ڈاکٹر فاریحہ بگٹی نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ پہنچ گئیں ۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریری صورت میں بھارت کے تمام اعتراضات کے جواب جمع کرائے گا ۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت میں جمع جوابات میں یہ دوسرا جواب ہوگا، پاکستان نے اپنے جواب میں بھارت کے تمام اعتراضات کے جوابات دیے ہیں، پاکستان کا جواب اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ماہرین کی ٹیم نے مرتب کیا ہے۔