ہالی ووڈ کرائم فلم ’گیلویسٹن‘کا ٹریلر جاری

July 16, 2018

ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ کرائم تھرلر فلم گیلویسٹن کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

ملانے لاؤرنٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ہِٹ مین کے گرد گھوم رہی ہے جو کافی عرصے کے بعد انتقام لینے کیلئے اپنے قصبے کا رخ کرتا ہے ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


فلم کی کاسٹ میں ایلے فیننگ،بین فوسٹر،للی رینہارٹ،بیو برجز ،رابرٹ ارامایو اور ٹنسلے پرائس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ڈیکسٹر براف اور پیٹرک ڈیلے کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 10اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔