خیبرپختونخوامیں آئی جی اورچیف سیکرٹری کا عہدہ متنازع ،وفاق کاتبادلوں سے انکار

July 17, 2018

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی حکومت نےخیبر پختونخوا کے آئی جی پی اور چیف سیکرٹری کو تبدیل کر نے سے انکار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی سفارش کو مسترد کردیا ہے، نگران وزیر اعلیٰ دوست محمد نے یکہ توت دھماکا میں ہارون بلور و دیگر کی شہادت پر دونوں کو ہٹانے کی سفارش کی تھی، میڈیارپورٹس کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان نے گزشتہ دنوں یکہ توت خود کش بم دھماکے میں اے این پی کے رہنما اور امیدوار پی کے78ہارون بشیر بلور سمیت 22 افراد کی شہادت کو سیکورٹی لیپس قرار دیتے ہوئے آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اور چیف سیکرٹری کو غفلت کے مرتکب قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے دونوں کے تبادلے کی سفارش کی تھی ، اس سلسلے میں ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت نے نگران وزیر اعلیٰ کی اس سفارش کو ماننے سے انکار کردیا ہے ۔